وادی گلوان میں چین نے بھارت کی انٹیلی جنس کمزوری کا فائدہ اٹھایا مگر کیسے؟

وادی گلوان میں چین نے بھارت کی انٹیلی جنس کمزوری کا فائدہ اٹھایا مگر کیسے؟
وادی گلوان میں چین نے بھارت کی انٹیلی جنس کمزوری کا فائدہ اٹھایا مگر کیسے؟

  

لداخ (ویب ڈیسک) لداخ کی وادی گلوان میں چین نے بھارت کی انٹیلی جنس کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ چین نے بھارتی سرحدوں کے قریب فوجی مشقیں شروع کیں اور بعدازاں فوج لداخ میں بھیج دی۔ بھارت کو اس موقع پر چینی افواج کی کڑی نگرانی کی ضرورت تھی۔ جس میں بھارت ناکام رہا۔

بھارتی ایجنسیوں نے فروری اور مارچ میں لداخ میں مشکوک نقل و حرکت کی رپورٹ کی تھی۔ مگر وہ رپورٹ ایمرجنسی نوعیت کی نہیں تھیں۔ جس سے چینی افواج نے فائدہ اٹھا کر بھارت کی سرحدی پٹرول پوسٹس کاٹ دیں اور پہاڑی علاقوں کو جوڑنے والی اہم شاہراہوں کو بلاک کردیا۔ یہاں تک کہ جب تک بھارتی افواج کو درست انٹیلی جنس معلومات ملتی، چینی افواج اپنا کام دکھا چکی تھیں۔

مزید :

بین الاقوامی -