خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور منصوبہ دگنی لاگت کے باوجود مکمل نہ ہوسکا، نیب کا نوٹس، منظوری بھی مل گئی

خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور منصوبہ دگنی لاگت کے باوجود مکمل نہ ہوسکا، نیب ...
خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور منصوبہ دگنی لاگت کے باوجود مکمل نہ ہوسکا، نیب کا نوٹس، منظوری بھی مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے خیبرٹیچنگ ہسپتال میں ناقص وغیرمعیاری عمارت کی تعمیر کا نوٹس لے لیا جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے شکایت کی تصدیق کے عمل کی منظوری دیدی ہے۔عمارت کی تعمیرپر اصل لاگت کاتخمینہ 67 کروڑ 21 لاکھ روپے لگایا گیا تھا لیکن اس پر ایک ارب 37 کروڑ روپے لاگت آنے کے باوجود عمارت مکمل نہ ہوسکی۔نیب ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قومی احتساب بیور و خیبر پختونخوا نے کا ایک اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہوا جس میں خیبرٹیچنگ ہسپتال میں ناقص اور غیرمعیاری عمارت کی تعمیر سے قومی خزانے کو پہنچے والے نقصان کا جائزہ لیا گیا اور شکایت کی فوری تصدیق کے عمل کی منظوری دی گئی۔پروانشنل انسپکشن ٹیم (پی آئی ٹی) نے منصوبے کو بری منصوبہ بندی / ڈیزائن ، کنسلٹنٹ کی غیرذمہ داری اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی غفلت کی ایک بدترین مثال قرار دیا تھا۔