غیرملکی ایئرلائن 165 پاکستانیوں کو چھوڑ گئی، صرف 30 مسافر لے کر روانہ

غیرملکی ایئرلائن 165 پاکستانیوں کو چھوڑ گئی، صرف 30 مسافر لے کر روانہ
غیرملکی ایئرلائن 165 پاکستانیوں کو چھوڑ گئی، صرف 30 مسافر لے کر روانہ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) راولپنڈی، غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 165مسافروں کو ایئرپورٹ پر چھوڑ کر صرف 30 مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی،165 مسافر بورڈنگ کے باوجود روانہ نہ ہو سکے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق متاثرہ مسافروں کو فضائی کمپنی کے عملے کی طرف سے بتایا گیا کہ دبئی امیگریشن نے متحدہ عرب امارات میں داخلہ کی اجازت کو کینسل کر دیا، جس پر مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور کئی لوگوں کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔روانگی منسوخ ہونے سے متاثر ہونے والے 165 مسافر واپس اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -