"پاکستان کے خلاف سیریز کبھی نہیں چھوڑتا لیکن۔۔۔ " سیریز چھوڑ کر نیوزی لینڈ جانیوالے انگلش آل راونڈر بین سٹوکس نے وجہ بتا دی

"پاکستان کے خلاف سیریز کبھی نہیں چھوڑتا لیکن۔۔۔ " سیریز چھوڑ کر نیوزی لینڈ ...

  

کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک) انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کبھی نہیں چھوڑتا لیکن والد کی کنڈیشن بہت خراب تھی جس کی وجہ سے سیریز چھوڑ کر نیوزی لینڈ آنا پڑا ہے۔انگلینڈ کے آل رانڈر بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز چھوڑنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیریز چھوڑنا ان کےلئے اس لئے ضروری تھا کہ ان کے والد کی حالت بالکل ٹھیک نہیں تھی۔

بین اسٹوکس نے بتایا کہ جب انہیں والد کی طبیعت کا پتہ لگا تو دل اور دماغ دونوں کھیل کی طرف نہیں تھے، میرا انگلینڈ میں رکنا ممکن نہیں تھا ، انہوں نے فورا انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو صورتحال بتائی اور چھٹی کی درخواست کی جو مل گئی۔واضح رہے کہ بین اسٹوکس کے والد جیرارڈ اسٹوکس برین کینسر میں مبتلا ہیں ، وہ نیوزی لینڈ کے سابق رگبی کھلاڑی ہیں۔، بین اسٹوکس نیوزی لینڈ میں آئسولیشن کے بعد فیملی کو جوائن کریں گے۔

مزید :

کھیل -