وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ملکر3 بڑے مسائل حل کرنے جا رہی ہے،وزیراعظم عمران خان 

وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ملکر3 بڑے مسائل حل کرنے جا رہی ہے،وزیراعظم ...
وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ملکر3 بڑے مسائل حل کرنے جا رہی ہے،وزیراعظم عمران خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ملکر3 بڑے مسائل حل کرنے جا رہی ہے،تجاوزات کاخاتمہ، سالڈ ویسٹ اورسیوریج کے مسائل کامستقل حل نکالناترجیح ہے۔


وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کراچی کے عوام کا درد پوری قوم محسوس کررہی ہے ،اس مشکل اورتباہی کے بعد ہم مثبت سمت میں جارہے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ملکر3 بڑے مسائل حل کرنے جا رہی ہے،نالوں سے تجاوزات اورصفائی کاکام شروع کیا جارہا ہے،کراچی کے نالوں کی مکمل صفائی کریں گے ۔


وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ تجاوزات کاخاتمہ، سالڈ ویسٹ اورسیوریج کے مسائل کامستقل حل نکالناترجیح ہے،کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے اہم مسئلہ کو حل کرنا ہے ۔