مقبوضہ کشمیر: 24 گھنٹے کے دوران 7 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر: 24 گھنٹے کے دوران 7 کشمیری شہید
مقبوضہ کشمیر: 24 گھنٹے کے دوران 7 کشمیری شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں 24 گھنٹے کے دوران قابض فوج کی فائرنگ سے 7 کشمیری شہید ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی تھم نہ سکی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارتی قابض فوج کی فائرنگ سے 7 کشمیری شہید ہو گئے۔
بھارتی فورسز کی جانب سے ضلع پلوامہ میں 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔ جعلی مقابلے کے دوران کشمیری جوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج کی جانب سے نوجوان کشمیریوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سرینگر میں محرم کے جلوس پر دھاوا بول ڈالا اور سیکڑوں کشمیریوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔
کے ایم ایس کے مطابق بارہ مولا ، بڈگام اور دوسرے علاقوں میں کشمیری محرم کے جلوسوں میں شرکت کے لیے گھروں سے باہر نکلے تو بھارتی فوجی ان پر ٹوٹ پڑے۔