آج بھی مقبوضہ وادی میں عزاداری پرپابندی ،امام حسینؓ کے فلسفے کی عملی مثال مقبوضہ کشمیر میں دکھائی دے رہی ہے ،شاہ محمود قریشی

آج بھی مقبوضہ وادی میں عزاداری پرپابندی ،امام حسینؓ کے فلسفے کی عملی مثال ...
آج بھی مقبوضہ وادی میں عزاداری پرپابندی ،امام حسینؓ کے فلسفے کی عملی مثال مقبوضہ کشمیر میں دکھائی دے رہی ہے ،شاہ محمود قریشی

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حضرت امام حسین ؓ کا شہادت کافلسفہ ہے کہ حق کیلئے ڈٹ جانا، امام حسینؓ کے فلسفے کی عملی مثال مقبوضہ کشمیر میں دکھائی دے رہی ہے ،آج بھی پوری مقبوضہ وادی میں عزاداری پرپابندی ہے،آج مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں کی اجازت نہیں ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حسینیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں جوہورہاہے آج کی حسینیہ کانفرنس میں اس کی مذمت کرنی چاہئے،فرقہ واریت کی کوششوں کو ناکام بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،نہتے کشمیریوں نے بھارت کو پیغام دیاہے کہ انکی منزل آزادی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو کشمیر میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی دکھائی نہیں دیتی ،حسینیت کا فلسفہ خوف سے آزادی دلاتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج ہسپتالوں میں کورونا وارڈز پر دباﺅ نہیں ہے،آج پاکستان میں 91فیصد وینٹی لیٹرز خالی ہیں،طبی ماہرین نے پاکستان میں کورونا کے حوالے سے مختلف تجزیے کئے تھے ،تجزیوں کے مطابق اگست کے آخر تک 50 ہزار سے زیادہ اموات ہوسکتی تھیں، پاکستان میں 15سے 20لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہونا تھے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی شرح گرچکی ہے،احتیاط برقرار رکھی چاہئے ابھی بھی کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ملتان -