صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آگیا، تحریک انصاف کیلئے نئی پریشانی

صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آگیا، تحریک ...
صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آگیا، تحریک انصاف کیلئے نئی پریشانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سابق ایم ڈی پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن منظر حیات وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق گوجرانوالہ میں 25 لاکھ کی کمپنی کاغذوں میں ظاہر کی گئی اور چنیوٹ کا خزانہ مذکورہ کمپنی کے حوالے کر دیا گیا۔ چنیوٹ میں اربوں روپے مالیت کا 500 میٹرک ٹن لوہا ہے۔سبطین خان پر من پسند کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ جولائی 2007ءمیں میسرز ارتھ ریسورس پرائیویٹ لمیٹڈ کو ٹھیکہ دیا گیا۔ کمپنی کے پاس کان کنی کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔اس کے باوجود ایک ناتجربہ کار کمپنی کو ملی بھگت سے ٹھیکہ دے دیا گیا۔

پنجاب مائنز ڈیپارٹمنٹ نے بڈنگ میں کسی دوسری کمپنی کو شامل ہی نہ کیا۔پنجاب مائنز نے بظاہر صرف 20 فیصد کی شراکت پر رضامندی ظاہر کی۔ یہ جوائنٹ وینچر اس حوالے سے غیر قانونی تھی۔ ملزمان کی جانب سے ایس ای سی پی کو منصوبے کی کبھی تفصیل نہ دی گئی۔ ملزم سبطین خان نے چنیوٹ کے اربوں کے وسائل 25 لاکھ کی کمپنی کو دئیے۔