پنجاب میں کورونا کے 63نئے کیسز رپورٹ،کوئی ہلاکت نہیں ہوئی 

پنجاب میں کورونا کے 63نئے کیسز رپورٹ،کوئی ہلاکت نہیں ہوئی 
پنجاب میں کورونا کے 63نئے کیسز رپورٹ،کوئی ہلاکت نہیں ہوئی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا کے 63 نئے کیسز رپورٹ ہوئے لیکن کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

ترجمان محکمہ صحت نے کہاہے کہ پنجاب میں کورونا کے 63نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد96 ہزار699ہو گئی ،محکمہ صحت نے کہاکہ کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد2ہزار195 ہے ۔

محکمہ صحت نے کہاکہ لاہور میں کورونا کے مزید17 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد48 ہزار665 ہو گئی ، لاہورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی اموات نہیں ہوئی ،لاہورمیں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد849 ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -