سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق پیشرفت،وفاقی کابینہ نے سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کی منظوری دیدی

سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق پیشرفت،وفاقی کابینہ نے سیکریٹ ...
سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق پیشرفت،وفاقی کابینہ نے سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے،وفاقی کابینہ نے سینیٹ انتخابات میں سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سینیٹ میں شوآف ہینڈ کے ذریعے انتخابات کرانے کی تجویز مستردکردی گئی، ترمیمی مسودہ کے مطابق سینیٹ انتخابات سنگل ٹرانسفرایبل اوپن ووٹ کے ذریعے ہوں گے۔

نئے طریقہ کار سے معلوم ہو سکے گاکس رکن اسمبلی نے کس امیدوارکو ووٹ دیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ فیصلہ ووٹ بیچنے کے عمل کو روکنے کیلئے کیا گیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ ترمیمی مسودہ چند روز میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کافیصلہ کیاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -