اپوزیشن کو ملکی مفاد میں ہونیوالی قانون سازی میں حکومت کاساتھ دینا چاہئے ،گورنرپنجاب چودھری سرور

اپوزیشن کو ملکی مفاد میں ہونیوالی قانون سازی میں حکومت کاساتھ دینا چاہئے ...
اپوزیشن کو ملکی مفاد میں ہونیوالی قانون سازی میں حکومت کاساتھ دینا چاہئے ،گورنرپنجاب چودھری سرور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنرپنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ اپوزیشن کو ملکی مفاد میں ہونیوالی قانون سازی میں حکومت کاساتھ دینا چاہئے ، حکومت اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کیلئے ہر وقت تیار ہے،نیب سمیت تمام ایشوز پر بات کرنے کاتیار ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاکہ اپوزیشن خود تقسیم ہے کوئی سمجھوتہ اورکوئی تحریک چاہتا ہے،تقسیم شدہ اپوزیشن کبھی متحدنہیں ہو سکتی ،عوام نے ہمیں پانچ سال کامینڈیٹ دیا ہے حکومت کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں سے متعلق معلومات نہیں تبصرہ نہیں کر سکتا،وزیراعظم نے کہاکہ احتساب بلاتفریق،بلامتیاز ہوگا،یکطرفہ احتساب کامیاب نہیں ہوسکتا،چودھری سرور نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کو اپوزیشن نیب کے معاملے سے نہ جوڑے، وزیراعظم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ احتساب پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -