وزیراعظم کراچی جائیں اور دیکھیں ان کے احکامات پر عمل ہواہے یا نہیں ،چودھری شجاعت کی عمران خان کو ایک ہفتہ کراچی میں قیام کی تجویر

وزیراعظم کراچی جائیں اور دیکھیں ان کے احکامات پر عمل ہواہے یا نہیں ،چودھری ...
وزیراعظم کراچی جائیں اور دیکھیں ان کے احکامات پر عمل ہواہے یا نہیں ،چودھری شجاعت کی عمران خان کو ایک ہفتہ کراچی میں قیام کی تجویر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ(ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی جائیں مسائل اوروقت کاتعین کریں ،وزیراعظم کراچی جائیں اور دیکھیں ان کے احکامات پر عمل ہواہے یا نہیں ،میری تجویزہے کہ وزیراعظم خود کراچی میں ایک ہفتہ رہیں ،وزیراعظم کراچی کے ہر مسئلے کو خودمانیٹرکریں اورہدایات جاری کریں ۔

چودھری شجاعت نے کہاکہ اکثر لوگ کراچی کی صفائی کے بجائے ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہیں ،اگر صفائی نہیں کر سکتے توگندگی بھی نہ پھیلائیں ،کئی ادوار گزرے،کئی لوگ اقتدار میں آئے اورچلے گئے ،کراچی ہمیشہ سیاسی بیان بازی کی نظرہو جاتا ہے،گورنرراج بھی رہا، میئراورایڈمنسٹریٹر بھی تعینات رہے ،افسوس ایک دوسرے پر الزام تراشی کے سواکچھ نہیں کیاگیا،سب ایک دوسرے کو الزامات لگا کر بری الذمہ ہوتے رہے ،ہمیں اقتداراوراختیارات کا رونا دیاگیا۔

صدرق لیگ نے کہاکہ کراچی کے اہم مسائل میں گند اورصاف پانی کامسئلہ نمایاں ہے ،یہاں پر اختیارات کامطلب صرف پیسے ہیں ،میئر سے پوچھاجائے تووہ کہتے ہیں میرے پاس اختیارات نہیں ،جس کو صفائی کا موقع دیاجاتا ہے توسب اپنی صفائی پیش کرنے لگ جاتے ہیں ،جب بات حد سے بڑھ جاتی ہے تو پھر فوج کو درخواست کی جاتی ہے ۔

چودھری شجاعت نے کہاکہ میری تجویزہے کہ وزیراعظم خود کراچی میں ایک ہفتہ رہیں ،وزیراعظم کراچی کے ہر مسئلے کو خودمانیٹرکریں اورہدایات جاری کریں ،ہر سال کراچی ڈوب جاتا ہے لیکن بیانات یہ آتے ہیں فلاں نے ڈبو دیا،انہوں نے کہاکہ مسئلہ اختیارات کا نہیں بلکہ انتظامی امور سے متعلق پالیسی بنانا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -