نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ دکھائی نہیں ،انہیں اخلاقی طور پر خودواپس آجاناچاہئے ،شاہ محمود قریشی 

 نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ دکھائی نہیں ،انہیں اخلاقی طور پر خودواپس ...
 نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ دکھائی نہیں ،انہیں اخلاقی طور پر خودواپس آجاناچاہئے ،شاہ محمود قریشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ دکھائی نہیں دے رہا،نوازشریف کو اخلاقی طور پر خودواپس آجاناچاہئے ۔
ملتان میں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نوازشریف کی صحت بحال دکھائی دے رہی ہے،نوازشریف چہل قدمی اورلوگوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں ،نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ دکھائی نہیں دے رہا،نوازشریف کو اخلاقی طور پر خودواپس آجاناچاہئے ۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف میں پیشرفت ہوئی ہے،قومی اسمبلی میں بلوں کو پاس کردیا گیا،اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی میں بل پر ووٹ کرتے میں اورسینیٹ میں مخالفت۔انہوں نے کہاکہ جوائٹ سیشن میں بلوں کو سپورٹ کریں ،گرے لسٹ سے نکلنے کاملک کوفائدہ ہوگا،بلیک لسٹ میں جانے سے پاکستان کونقصان ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کراچی کے حالات پر تشویش ہے،وفاقی حکومت سندھ حکومت سے تعاون کرے گی،بنیادی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے،کراچی کے لوگ پریشان اورتکلیف میں ہیں ،کراچی کے عوام کی پریشانی کااحساس ہے،انہوں نے کہاکہ ڈیمز بھرچکے ہیں مزید پانی آتا ہے توپریشانی ہو سکتی ہے،ان کاکہناتھا کہ آج بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں مذہبی آزادی پر قدغن ہے۔