کراچی میں مسلسل تیسرے روز موبائل فون سروس متاثر

کراچی میں مسلسل تیسرے روز موبائل فون سروس متاثر
کراچی میں مسلسل تیسرے روز موبائل فون سروس متاثر

  

 کراچی (آئی این پی ) کراچی کے مختلف علاقوں میں مسلسل تیسرے روز بھی موبائل فون سروس متاثر رہی ۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ہونے والی بارش کے باعث بجلی کے طویل بریک ڈاون کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل ہوئی تھی۔ دو روز بعد بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد شہر کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بحال ہو گئی ہے تاہم اب بھی شہر کے بیشتر علاقے ایسے ہیں جہاں موبائل فون سروس بند ہے یا سگنلز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو اپنے پیاروں سے روابط میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیلولر کمپنیوں کی تنصیبات میں بجلی بریک ڈاون اور برساتی پانی داخل ہونے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -