گورنر سندھ کا وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے رابطہ ،کراچی میں بارش سے پیداہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال 

گورنر سندھ کا وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے رابطہ ،کراچی میں بارش سے ...
گورنر سندھ کا وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے رابطہ ،کراچی میں بارش سے پیداہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال 

  

کراچی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اورمعاون خصوصی شہزادقاسم سے رابطہ کیا ،کراچی میں بارش سے پیداہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ بجلی کے طویل بریک ڈاﺅن سے شہریوں کابراحال ہے ،وفاقی وزیر نے کہاکہ کے الیکٹرک کو آج شام تک بجلی بحال کرنے کی ہدایت کردی۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سے رابطہ کرتے ہوئے کہاکہ دو دن گزرنے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ،کے الیکٹرک شہر میں بجلی فوری بحالی یقینی بنائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -