میئرکراچی وسیم اختر واقعی بے اختیار ہوگئے

میئرکراچی وسیم اختر واقعی بے اختیار ہوگئے
میئرکراچی وسیم اختر واقعی بے اختیار ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(آئی این پی ) میئر کراچی کی مدت مکمل،وسیم اختر واقعی بے اختیار ہوگئے ، نئے ایڈمنسٹریٹر کیلئے تاحال کوئی حتمی نام سامنے نہ آسکا۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی کے منصب کی مدت مکمل ہو گئی۔ وسیم اختر واقعی بےاختیار ہوگئے۔ کراچی میں بلدیاتی ادارے تحلیل ہوگئے۔ سندھ میں ابھی تک نئے بلدیاتی الیکشن کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب میئر کی جگہ ابھی تک کسی نئے ایڈمنسٹریٹر کے لئے تاحال کوئی حتمی نام سامنے نہیں آسکا۔