”ہم نے انگلینڈ کو جکڑ لیا تھا اور۔۔۔“ عماد وسیم نے شائقین کے دل کی بات کہہ دی

”ہم نے انگلینڈ کو جکڑ لیا تھا اور۔۔۔“ عماد وسیم نے شائقین کے دل کی بات کہہ دی
”ہم نے انگلینڈ کو جکڑ لیا تھا اور۔۔۔“ عماد وسیم نے شائقین کے دل کی بات کہہ دی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے پر بہت افسوس ہوا کیونکہ ہم نے انگلینڈ کو جکڑ لیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق عماد وسیم نے کہا کہ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے پر افسوس ہوا، ہم نے انگلینڈ کو پکڑ لیا تھا مگر بارش کی وجہ سے میچ پورا نہیں ہو سکا۔ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ سے بہتر ہے، سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا، اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔ عماد وسیم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگلے میچز جیت کر سیریز اپنے نام کریں گے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی پرعزم ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ 

واضح رہے کہ مانچسٹر میں پاکستان کی دعوت پرانگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور اچھے آغاز کے بعد قومی ٹیم نے روائتی غلطیاں دہرائیں، عماد وسیم نے پہلے اوور میں جونی بیرسٹو کی صورت میں کامیابی دلائی تو شاہین شاہ آفریدی کے اوور میں افتخار احمد نے ٹام بینٹن کا کیچ چھوڑ دیا جنہوں نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ 

ٹام بینٹن نے قومی ٹیم کے باﺅلرز کی خوب دھلائی کی اور 71 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی تاہم ان کے آﺅٹ ہونے کے بعد پاکستانی باﺅلرز نے زبردست کم بیک کیا اور 19 گیندوں کے دوران 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی، انگلینڈ نے 16.1 اوورمیں 131 رنز بنائے اور پھر کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا جس کے بعد گیلی آﺅٹ فیلڈ کے باعث میچ ختم ہی کرنا پڑا۔ 

مزید :

کھیل -