شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کو کس نے رلایا؟

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کو کس نے رلایا؟
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کو کس نے رلایا؟

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ روتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

سہانا خان نے اپنی رونے والی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا " مبارک ہو اگر آپ نے مجھے روتے ہوئے نہیں دیکھا" اس کے ساتھ ہی انہوں نے کچھ ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نہ تو وہ دل ٹوٹنے کی وجہ سے روئی ہیں اور نہ ڈانٹ نے انہیں رلایا ہے بلکہ وہ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -