فلموں کے معروف اداکار کی صرف 43 سال کی عمر میں موت ہوگئی

فلموں کے معروف اداکار کی صرف 43 سال کی عمر میں موت ہوگئی
فلموں کے معروف اداکار کی صرف 43 سال کی عمر میں موت ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ کی معروف فلم ’بلیک پینتھر‘ میں اپنے فن کے جوہر دکھانے والے اداکار شیڈوک بوزمین گزشتہ دنوں اچانک انتقال کر گئے۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر نے ہی ان کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا اور اس پر ان کی فیملی کی طرف سے ان کی موت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کچھ ایسے انکشافات کیے گئے ہیں کہ لوگ مبہوت رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق 43سالہ شیڈوک بوزمین کی فیملی کی طرف سے سوشل میڈیا پر ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وہ گزشتہ 4سال سے کولون کینسر میں مبتلا تھے تاہم انہوں نے اپنی یہ جان لیوا بیماری دنیا سے پوشیدہ رکھی اور اکیلے ہی اس موذی مرض سے جنگ لڑتے رہے۔ فیملی کا کہنا تھا کہ شیڈوک بوزمین نے ان چار سالوں میں جتنی فلموں میں کام کیا وہ اس دوران بے شمار آپریشنز اور کیموتھراپی کے مراحل سے گزرتے رہے لیکن انہوں نے کسی کو اس کی بھنک نہیں پڑنے دی۔ 
رپورٹ کے مطابق شیڈوک بوزمین نے کس طرح اپنی خطرناک بیماری دنیا سے چھپا کر رکھی، اس پر ہی لوگ حیران تھے کہ ان کی فیملی کی طرف سے یہ انکشاف بھی کر دیا گیا کہ اپنی اس بیماری کے دوران شیڈوک نے ٹیلر سائمن لیڈوارڈ کے ساتھ شادی بھی کر لی تھی۔ انہوں نے اپنی یہ شادی بھی دنیا سے چھپا کر رکھی۔ 2019ءمیں شیڈوک اور ٹیلر کو کئی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا اور افواہیں گردش میں رہیں کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں تاہم شیڈوک کی موت تک انہوں نے اپنی شادی کی خبر کی بھی کسی کو ہوا نہیں لگنے دی۔ شیڈوک اور ٹیلر کے ہاں فی الحال کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی۔فلم انڈسٹری کی شخصیات اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی طرف سے شیڈوک بوزمین کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ 

مزید :

تفریح -