رات کو فون استعمال کرنے اور مردانہ کمزوری میں گہرا تعلق تازہ تحقیق میں سامنے آگیا

رات کو فون استعمال کرنے اور مردانہ کمزوری میں گہرا تعلق تازہ تحقیق میں سامنے ...
رات کو فون استعمال کرنے اور مردانہ کمزوری میں گہرا تعلق تازہ تحقیق میں سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فونز آج ضرورت سے بڑھ کر عادت بن چکے ہیں اور ہر کوئی ہر چند منٹ بعد فون نکال کر اسے چیک ضرور کرتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے بھی لوگ تادیر فون استعمال کرتے ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے مردوں کے لیے رات کے وقت استعمال کرنے کا انتہائی خوفناک نقصان بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ بیڈ ٹائم کے بعد مردوں کا فون کی سکرین دیکھنا ان کی جنسی صحت کے لیے انتہائی خطرناک عمل ہے۔ اس سے ان کے سپرمز کی نہ صرف تعداد کم ہوتی ہے بلکہ سپرمز کمزور بھی ہو جاتے ہیں اور ان میں تیرنے کی صلاحیت کم تر ہوجانے کی وجہ سے ایسے مردوں کے باپ بننے کا امکان کم ہوتا چلاجاتا ہے۔
اسرائیل کے ایسوتا میڈیکل سنٹر کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں ہزاروں مردوں کی فون کے استعمال کی عادت اور ان میں سپرمز کی مقدار اور معیار کا تجزیہ کیا اور نتائج مرتب کیے۔ جن میں ثابت ہوا کہ جو مرد رات کے وقت بار بار فون چیک کرتے ہیں یا استعمال کرتے ہیں ان میں سپرمز کی نہ صرف مقدار کم پائی گئی بلکہ ان کے سپرمز بہت کمزور بھی تھے اور ان میں تیرنے کی صلاحیت بہت کم تھی۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر امیت گرین کا کہنا تھا کہ ”اگر مرد کے سپرمز میں تیرنے کی صلاحیت کم ہو جائے تو وہ عورت کے بیضے میں داخل نہیں ہو پاتے جس سے عورت حاملہ نہیں ہوتی۔ لہٰذاایسے مردوں کے باپ بننے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج کی روشنی میں ہم مردوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بیڈٹائم کے بعد فون، ٹیبلٹ یا کوئی اور سکرین ہرگزمت دیکھیں، کیونکہ یہ نقصان ان ڈیوائسز کی سکرینوں سے نکلنے والی روشنی کی وجہ سے ہی پہنچتا ہے۔ سونے سے کم از کم دو گھنٹے پہلے مردوں کو کسی بھی طرح کی سکرین سے دور ہو جانا چاہیے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -