آئرلینڈ کے کھلاڑی نے چھکا مار کر اپنی ہی گاڑی کا شیشہ توڑ ڈالا

آئرلینڈ کے کھلاڑی نے چھکا مار کر اپنی ہی گاڑی کا شیشہ توڑ ڈالا
آئرلینڈ کے کھلاڑی نے چھکا مار کر اپنی ہی گاڑی کا شیشہ توڑ ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) آئرلینڈ کے معروف کرکٹر کیوین او برین نے گزشتہ دنوں ایک میچ کے دوران ایک طویل چھکا مار کر اپنے مداحوں کے دل جیت لیے لیکن بعد میں اس چھکے کے بارے میں ایسا انکشاف ہوا کہ کیوین کی طویل چھکا مارنے کی خوشی غارت ہو گئی ہو گی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق کیوین گزشتہ روز ایک ڈومیسٹک ٹی 20میچ کھیل رہے تھے جس میں انہوںنے یہ چھکا مارا اور گیند سٹیڈیم سے باہر جا گری، لیکن شومئی قسمت کہ یہ گیند سٹیڈیم کے باہر کھڑی خود کیوین ہی کی گاڑی پر جا کر گری اورونڈو کا شیشہ چکنا چور کر دیا۔ 
رپورٹ کے مطابق اس میچ میں کیوین آئرلینڈ کی ٹیم لینسٹر لائٹننگ کی طرف سے نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف ڈبلن میں کھیل رہے تھے۔ انہوں نے اس میچ میں دھواں دھار اننگ کھیلی اور 8زور دار چھکے مار کر 37گیندوں پر 82رنز بنائے۔ کرکٹ آئرلینڈ کی طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کیوین کی گاڑی کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ 36سالہ کیوین نے چھکا مار کر سٹیڈیم کی پارکنگ میں کھڑی اپنی ہی گاڑی کا شیشہ توڑ ڈالا۔ واضح رہے کہ کیوین اس وقت دنیائے کرکٹ پر چھا گئے جب 2011ءکے ورلڈ کپ میں آئرلینڈ بمقابلہ انگلینڈ میچ میں انہوں نے تیز ترین ورلڈ کپ سنچری بنائی۔ انہوں نے 50گیندوں پر سنچری سکور کی تھی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔ 

مزید :

کھیل -