انٹرنیٹ پر لڑکیوں کو متاثر کرنے کے لیے ایپل کی مصنوعات انتہائی مفید، تازہ سروے میں حیران کن انکشاف

انٹرنیٹ پر لڑکیوں کو متاثر کرنے کے لیے ایپل کی مصنوعات انتہائی مفید، تازہ ...
انٹرنیٹ پر لڑکیوں کو متاثر کرنے کے لیے ایپل کی مصنوعات انتہائی مفید، تازہ سروے میں حیران کن انکشاف

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسز لگژری قرار پا چکی ہیں اور اب ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے بھی اس پر مہرتصدیق ثبت کرتے ہوئے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سبھی لوگ ایپل کی مصنوعات ہی خریدنا چاہیں گے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس تحقیق میں comparemymobile.comکے ماہرین نے بتایا ہے کہ جو شخص انٹرنیٹ پر اپنے ایپل آئی فون وغیرہ کی نمائش کرے، اس کی محبت کی تلاش آسان ہو جاتی ہے اور اسے جلد پارٹنر مل جاتا ہے۔ 

اس تحقیقاتی سروے میں مردوخواتین سے مختلف ڈیوائسز اور ان کے حامل آن لائن صارفین کے متعلق سوالات پوچھے اور نتائج اخذ کیے۔ بیشتر خواتین کا کہنا تھا کہ ڈیٹنگ ایپلی کیشنز پر جو مرد ایپل آئی فون استعمال کر رہا ہو وہ اس کی طرف زیادہ راغب ہوتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں ماہرین نے ڈیٹنگ ایپلی کیشنز کے 50ہزار اکاﺅنٹس کا بھی معائنہ کیا اور دیکھا کہ ایسے اکاﺅنٹس کو جنس مخالف کی طرف سے زیادہ توجہ مل رہی تھی جو ایپل آئی فونز میں سائن ان تھے۔ حتمی نتائج میں ماہرین نے بتایا کہ 61فیصد لوگ آئی فونز کے حامل اکاﺅنٹس میں دلچسپی لیتے ہیں جبکہ صرف 39فیصد لوگ باقی تمام سمارٹ فونز کے حامل صارفین کی طرف متوجہ ہوئے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ روب بیلی کا کہنا تھا کہ” ڈیٹنگ ایپلی کیشنز پر اس شخص کو سب سے زیادہ توجہ ملتی ہے جو آئی فون استعمال کر رہا ہو اوراس نے اپنی پروفائل پکچر میں ایپل کی سمارٹ واچ پہن رکھی ہو اور اس کے کانوں میں ایپل کے ایئرفون لگے ہوں۔دوسرے نمبر پر لوگ سام سنگ استعمال کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں تاہم ان کی شرح باقی سمارٹ فون سے کچھ زیادہ نہیں بلکہ صرف 19فیصد تھی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -