حکومتی عہدیدار زوم میٹنگ کے بعد کیمرہ بند کرنا بھول گیا، اپنی سیکرٹری کے ساتھ انتہائی شرمناک کام کرتے پکڑا گیا

حکومتی عہدیدار زوم میٹنگ کے بعد کیمرہ بند کرنا بھول گیا، اپنی سیکرٹری کے ...
حکومتی عہدیدار زوم میٹنگ کے بعد کیمرہ بند کرنا بھول گیا، اپنی سیکرٹری کے ساتھ انتہائی شرمناک کام کرتے پکڑا گیا

  

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے ادارہ جاتی اور سرکاری میٹنگز آن لائن ہو رہی ہیں اور کئی لوگوں کے ٹیکنالوجی کے استعمال سے بے بہرہ ہونے کی وجہ سے کچھ ایسے شرمناک واقعات بھی پیش آ رہے ہیں کہ ہر دیکھنے والا شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اب ایسا ہی ایک واقعہ فلپائن میں پیش آ گیا ہے۔انڈیا ٹائمزکے مطابق گزشتہ دنوں آن لائن ویڈیو کانفرنس سروس ’زوم‘ پر فلپائن کے حکومتی عہدیداروں کی ایک میٹنگ ہو رہی تھی۔ اس دوران ایک عہدیدار اٹھا اور کیمرا آف کیے بغیر اپنی سیکرٹری کے ساتھ شرمناک حرکات کرنے لگا۔ 

رپورٹ کے مطابق یہ میٹنگ کورونا وائرس کے حوالے سے ہو رہی تھی جس میں اس کی روک تھام کے لیے کیے جا رہے اقدامات پر بحث ہونی تھی۔ اس عہدیدار کا نام جیسس ایسٹل ہے جو ایک ویلیج کونسل کا سربراہ ہے۔منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسس کے ساتھ سکرین پر اس کی سیکرٹری بھی نظر آ رہی ہوتی ہے۔ کچھ ہی دیر بعد وہ دونوں کیمرا چلتا چھوڑ کر تھوڑی دور جا کر جنسی تعلق قائم کرنے لگتے ہیں۔ ان کی یہ قبیح حرکت باقی شرکاءدیکھ رہے ہوتے ہیں۔ یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد فلپائن میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے اور لوگ اس عہدیدار کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -