بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل طرز کی پالیسیز اپنا کر۔۔۔۔علی امین گنڈا پور نے مودی سرکار کا گھناؤنا کھیل بے نقاب کردیا 

  بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل طرز کی پالیسیز اپنا کر۔۔۔۔علی امین گنڈا پور ...
  بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل طرز کی پالیسیز اپنا کر۔۔۔۔علی امین گنڈا پور نے مودی سرکار کا گھناؤنا کھیل بے نقاب کردیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے،انڈیا  مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل طرز کی پالیسیز اپنا کر مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کرانا چاہتا ہے جسکو غیور اور بہادی کشمیری عوام کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،  اس ضمن میں حکومت کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

تفصیلات کےمطابق  تحریک انصاف آزادکشمیر کےصدربیرسٹر سلطان محمود چو ہدری سے ہونے والی ملاقات  میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور  نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل طرز کی پالیسیز اپنا کر مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کرانا چاہتا ہے جس کو غیور اور بہادی کشمیری عوام کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا، 3.6 ارب روپے کا ایل او سی پیکج، صحت سہولت کارڈ، احساس پروگرام اور کوہالہ ہایڈل جیسے منصوبے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے آئینہ دار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے آزاد کشمیر کے عوام کو صحت اور روزگار کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی، حکومت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -