کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے پاکستان کونسے نمبر پر ہے؟حیران کن خبر آگئی

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے پاکستان کونسے نمبر پر ہے؟حیران کن خبر آگئی
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے پاکستان کونسے نمبر پر ہے؟حیران کن خبر آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 16 ویں نمبر پر آگیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 319 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے، مزید 1 شخص اس موذی وباکے سامنے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ 403 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 284 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 748 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 642 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار 340 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 96 ہزار 699 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 195 ہو گئیں۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 29 ہزار 179 ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 395 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 971 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 250 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 597 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 175 افراد اس وباسے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

قومی -