”فوج انتخابات میں کردار ادا نہیں کرے گی “

”فوج انتخابات میں کردار ادا نہیں کرے گی “
”فوج انتخابات میں کردار ادا نہیں کرے گی “

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف مارک ملی کا کہنا ہے کہ فوج امریکی صدارتی انتخاب میں اپنا کردار ادا نہیں کرے گی۔یہ بات امریکی جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف مارک ملی نے امریکی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج سے پیدا شدہ کسی بھی قسم کے تنازعات کے حل میں بھی فوج مدد نہیں کرے گی۔

امریکی جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف مارک ملی نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کانگریس اراکین کو آگاہ کر دیا ہے۔امریکی جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف کا یہ مزید کہنا ہے کہ قانون کے تحت عدالتوں اور امریکی کانگریس کو مسئلے کا حل نکالنا ہوتا ہے فوج کو نہیں۔مارک ملی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں دل کی گہرائی سے فوج کے غیر سیاسی ہونے کے اصول پر یقین رکھتا ہوں۔

مزید :

بین الاقوامی -