پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری ارسال کر دی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سمری میں پیٹرول کی قیمت 7 روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اوگرا کی سمری پر عملدرآمد سے متعلق کسی بھی طرح کا حتمی فیصلہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مشاورت سے کیا جائے گا اور اضافے کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔