”اسے خود ہی آﺅٹ کرنا، اسے اردو سمجھ آتی ہے“ محمد رضوان نے معین علی کے بارے میں یہ کہا تو پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل ہو گئی

”اسے خود ہی آﺅٹ کرنا، اسے اردو سمجھ آتی ہے“ محمد رضوان نے معین علی کے بارے ...
”اسے خود ہی آﺅٹ کرنا، اسے اردو سمجھ آتی ہے“ محمد رضوان نے معین علی کے بارے میں یہ کہا تو پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل ہو گئی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی حاضر دماغی سے معین علی وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ اس وکٹ سے قبل محمد رضوان کے منہ سے نکلنے والا جملہ بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں محمد رضوان کی ہوشیاری کام آگئی جنہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا حصہ رہنے والے معین علی کی بیٹنگ کے دوران شاداب خان کو خبردار کرتے ہوئے اردو بولنے سے منع کر دیا۔ وکٹ کیپر نے شاداب سے جو کہا وہ سٹمپ مائیک کے ذریعے سب نے سن لیا، محمد رضوان نے کہا کہ معین علی کے سامنے اردو مت بولنا اس کو اردو آتی ہے۔ محمد رضوان کی جانب سے شاداب خان کو اردو بولنے سے منع کرتے ہی معین علی آﺅٹ ہو گئے اور ان کا کیچ بھی محمد رضوان نے ہی لیا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈکے درمیان پہلا ٹی 20 بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی دعوت پرانگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی تو عماد وسیم نے پہلے ہی اوور میں جونی بیرسٹو کو آﺅٹ کر دیا مگر اس سے اگلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر محمد افتخار نے ٹام بینٹن کا کیچ چھوڑ دیا۔ 

ٹام بینٹن نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی باﺅلرز کی خوب دھلائی کی اور 71 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی تاہم ان کے آﺅٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم نے زبردست کم بیک کیا اور 19 گیندوں کے دوران 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ انگلینڈ نے 16.1 اوورمیں 131 رنز بنائے اور پھر بنارش کے باعث کھیل روک دیا گیا جس کے بعد گیلی آﺅٹ فیلڈ کی وجہ سے اسے منسوخ کرنا پڑا۔ 

مزید :

کھیل -