کراچی میں اتنے دنوں سے موبائل سروس مسئلہ کیوں کر رہی ہے؟ بالآخر پی ٹی اے نے اصل وجہ بتادی

کراچی میں اتنے دنوں سے موبائل سروس مسئلہ کیوں کر رہی ہے؟ بالآخر پی ٹی اے نے ...
کراچی میں اتنے دنوں سے موبائل سروس مسئلہ کیوں کر رہی ہے؟ بالآخر پی ٹی اے نے اصل وجہ بتادی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وضاحت کی ہے کہ شہر قائد میں بجلی کی طویل بندش اور پانی کی وجہ سے موبائل ٹاورز کے جنریٹرز کیلئے تیل کی فراہمی ممکن نہ ہوپانے کی وجہ سے موبائل فون سروس متاثر ہورہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں موبائل سروس کی عدم دستیابی کے حوالے سے  بعض میڈیا رپورٹس  کے ذریعے یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ گذشتہ چند روز سے جاری بارشوں کی بدولت کراچی کے بعض علاقوں میں موبائل سروسز دستیاب نہیں ہیں۔واضح رہے کہ موبائل سروسز کی عدم دستیابی کی بنیادی وجہ محرم الحرام  کے جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے  موبائل سروسز کی بندش ہے۔

 اب تک کی رپورٹ کے مطابق موبائل سائٹس کا 13 فیصد حصہ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ اس تعطل کی اہم وجوہات میں طویل وقفے کے لئے بجلی کی عدم دستیابی اور بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے بحالی کی ٹیموں کا جنریرٹروں کیلئے ایندھن مہیا نہ کر پانا شامل ہیں۔

موبائل آپریٹرز بلا تعطل خدمات کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں ۔ پی ٹی اے نے آپریٹروں  کو ہدایت کی ہے کہ شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل تیز کیا جائے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -علاقائی -سندھ -کراچی -