ٹیسٹ کرکٹ میں 800 وکٹوں کا مرلی دھرن کا ریکارڈ ٹوٹ سکے گا؟ سابق سپنر نے خود ہی بتا دیا

ٹیسٹ کرکٹ میں 800 وکٹوں کا مرلی دھرن کا ریکارڈ ٹوٹ سکے گا؟ سابق سپنر نے خود ہی ...
ٹیسٹ کرکٹ میں 800 وکٹوں کا مرلی دھرن کا ریکارڈ ٹوٹ سکے گا؟ سابق سپنر نے خود ہی بتا دیا

  

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق سپن باﺅلر مرلی دھرن نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹوں کے عالمی ریکارڈ کو جلد توڑنا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مرلی دھرن نے کہا کہ جب گیبز نے 309 وکٹیں حاصل کیں تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا یہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا لیکن اب کتنے ہی باﺅلرز نے اسے توڑ دیا، اسی طرح میرا ریکارڈ بھی توڑا جا سکتا ہے، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں مکمل کرنے پر جیمز اینڈرسن کو مبارکباد بھی پیش کی۔ 

سابق سری لنکن سپنر نے کہا کہ گیبز نے جب سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا فریڈی ٹرومین کا ریکارڈ توڑا تو انہوں نے ٹھیک ہی کہا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والا کوئی بھی فاسٹ باﺅلر بہت تھک چکا ہو گا۔ 

مری دھرن نے جیمز اینڈرسن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی، ہم لنکا شائر میں ایک ساتھ کھیلے، میرا اندازہ ہے کہ سٹورٹ براڈ 600 وکٹیں حاصل کر سکتا ہے، کون جانتا ہے کہ جیمز اینڈرسن 6 سے 7 سال مزید کھلیں اور میرا ریکارڈ بھی توڑ دیں۔ 

مزید :

کھیل -