دو نشئیوں نے حاملہ بیوی کے سامنے شوہر کو بے دردی سے قتل کردیا،وجہ جان کر آپ کا بھی دل خون کے آنسو روپڑے گا

دو نشئیوں نے حاملہ بیوی کے سامنے شوہر کو بے دردی سے قتل کردیا،وجہ جان کر آپ کا ...
دو نشئیوں نے حاملہ بیوی کے سامنے شوہر کو بے دردی سے قتل کردیا،وجہ جان کر آپ کا بھی دل خون کے آنسو روپڑے گا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی دارالحکومت دہلی میں حاملہ بیوی کے سامنے شوہر کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اوکھلا صنعتی علاقے میں پیش آیا جہاں گمشدہ بچے کو تلاش کرنے کے دوران دو راہ گیروں نے 40 سالہ شخص کو لوہے کی سلاخوں کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقتول کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہسپتال جارہے تھے کہ اچانک ان کا 7 سالہ بیٹا لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش شروع کی اور راہ گیروں سے پوچھ رہے تھے کہ اس دوران شوہر نے دو افراد کو بچے کا حلیہ بتایا تو وہ طیش میں آگئے اور لوہے کی راڈ سے حملہ کر دیا۔بیوی کے مطابق شوہر کو سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔متعلقہ پولیس سٹیشن نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نشے کی حالت میں تھے اور بار بار بچے کا پوچھنے پر وہ غصے میں آگئے اور انہوں نے خاتون کے سامنے اس کے شوہر کی جان لے لی۔

مزید :

بین الاقوامی -