50 سال سے کم عمر افراد کس کینسر میں تیزی سے مبتلا ہونے لگے؟ نئی تحقیق میں پریشان کن انکشاف

50 سال سے کم عمر افراد کس کینسر میں تیزی سے مبتلا ہونے لگے؟ نئی تحقیق میں ...
50 سال سے کم عمر افراد کس کینسر میں تیزی سے مبتلا ہونے لگے؟ نئی تحقیق میں پریشان کن انکشاف

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 50 سال سے کم عمر افراد میں بڑی آنت کے کینسر کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

2017 میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بڑی آنت کے کینسر کی سب سے زیادہ شرح 70 سال سے زائد عمر کے افراد میں تھی  لیکن صرف 3 سال بعد ہی اعداد و شمار حیران کن طور پر تبدیل ہوئے ہیں اور اب 50 سال سے کم عمر افراد میں کولون کینسر کی شرح میں تیزی آئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 2017 کے بعد 70 سال سے بڑی عمر کے افراد بڑی آنت کے کینسر سے محفوظ رہے جبکہ 50 سال سے کم عمر افراد میں اس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنت کے کینسر کی سب سے بڑی وجہ موٹاپا ہے۔

خیال رہے کہ مارول سٹوڈیوز کی فلم بلیک پینتھر میں بطور ہیرو کام کرنے والے اداکار چاڈوک بوس مین کا جمعہ کی رات کو انتقال ہوا ہے، وہ 4 سال تک کولون کینسر سے جنگ لڑتے رہے ہیں ، ان کی عمر محض 43 برس تھی۔

مزید :

تعلیم و صحت -