سعودی عرب نے تارکین وطن کو ایک اور جھٹکا دے دیا، پروازوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی

سعودی عرب نے تارکین وطن کو ایک اور جھٹکا دے دیا، پروازوں پر پابندی میں مزید ...
سعودی عرب نے تارکین وطن کو ایک اور جھٹکا دے دیا، پروازوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں غیر ملکی ایئر لائنز کے داخلے پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے پابندی میں توسیع کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق  غیر ملکی ایئر لائنز کی سعودی عرب آمد و رفت پر پابندی 29 ستمبر رات 11 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

نوٹم کے مطابق اس پابندی سے کارگو پروازوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ان کے علاوہ ٹیکنیکل ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والی پروازوں اور سعودی ایوی ایشن سے خصوصی اجازت کی حامل پروازوں کو بھی اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر غیر ملکی ایئر لائنز کے مملکت میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے باعث وہاں کام کرنے والے افراد اپنے ملکوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور سعودی حکومت کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -