چین میں ریستوران کی عمارت گرگئی، اتنی ہلاکتیں کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

چین میں ریستوران کی عمارت گرگئی، اتنی ہلاکتیں کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا
چین میں ریستوران کی عمارت گرگئی، اتنی ہلاکتیں کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی چین میں ایک ریستوران کی عمارت گرنے سے 17 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے ہیں۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حادثہ شان ژی صوبے کی شیانگ فین کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں ایک 2 منزلہ ریستوران کی عمارت گر گئی۔ اس حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔

عمارت گرنے کے بعد سینکڑوں لوگوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا اور ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا۔ مجموعی طور پر ملبے کے نیچے 45 افراد دبے ہوئے تھے جن میں سے 17 کی موت واقع ہوچکی تھی۔ ملبے سے نکالے گئے 28 زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -