ہال روڈ کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد جاری ہے،بابر محمود
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ ہال روڈ لاہور کے تجارتی مراکز میں نمائندہ اور مرکزی تجارت گاہ ہے۔ سینکڑوں ہزاروں تاجروں پر مشتمل مارکیٹیں بازار اور دکانیں پلازے اور ان سے منسلک تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹیم ورک کے تحت ہماری کاوشیں جاری ہیں۔ ہال روڈ کی تاجر برادری کی محبتیں اور اعتماد ہمارے ساتھ جڑے رہ کر آندھی اور طوفانوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت ہی ہماری یکجہتی اور کامیابی ہے۔ وقتی وبال اور بہکاوے ہمیشہ جز وقتی ثابت ہوئے ہیں ہم نے ہمیشہ اللہ کے فضل وکرم سے کل وقتی اور ہمہ وقت اپنی خدمت کے مشن کو نبھایا ہے۔ خدمت کے مشن اور تسلسل کو جاری رکھیں گے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر روا نہیں رکھیں گے۔ خدمت گروپ اتفاق اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ہماری فلاحی مشن اور تاجر برادری کی خدمت کے عہد کو نبھائے گا۔