بورس جانسن،انجیلا مرکل کاافغان صورتحال پر تبادلہ خیال

بورس جانسن،انجیلا مرکل کاافغان صورتحال پر تبادلہ خیال

  

لند ن (آ ن لائن)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر ٹیلیفونک بات چیت ہوئی ہے۔بات چیت میں بورس جانسن نے مستقبل میں طالبان حکومت کو مشروط طور پر منظور کرنے پر زور دیا۔برطانوی وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کا افغانستان میں مستقبل کی حکومت کیلئے بین الاقوامی امداد کی ضرورت پر اتفاق ہوا او ر دونوں رہنماؤں نے ’نئی افغان حکومت سے نمٹنے کیلئے جی سیون ممالک کی حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے۔ 

بورس،انجیلا

مزید :

صفحہ اول -