متحدہ عرب امارات کی سیاحت کے شوقین پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

متحدہ عرب امارات کی سیاحت کے شوقین پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کیلئے بڑی ...
متحدہ عرب امارات کی سیاحت کے شوقین پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

  

ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سیاحتی ویزے کھولنے کا باضابطہ اعلان کر دیا، اماراتی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سیاحتی ویزے کووڈ ویکسین لگوانے والے افراد کو ہی مِل سکیں گے جب کہ سیاحتی ویزوں کا اجراء 30 اگست سے کیا جائے گا۔

جیو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیاح عالمی ادارہ صحت سے منظور  شدہ ویکسین لینے پر  ہی ویزے لینے کے اہل ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے بھی سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 49 ممالک کی فہرست جاری کی تھی۔

مزید :

عرب دنیا -