پوپ فرانسس نے افغانستان میں امن کے لیے دنیا بھر کے عیسا ئیوں سے روزہ رکھنے کی اپیل کردی 

پوپ فرانسس نے افغانستان میں امن کے لیے دنیا بھر کے عیسا ئیوں سے روزہ رکھنے کی ...
پوپ فرانسس نے افغانستان میں امن کے لیے دنیا بھر کے عیسا ئیوں سے روزہ رکھنے کی اپیل کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویٹی کن سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر دنیا بھر کے عیسائیوں سے روزہ رکھنے کی اپیل کردی۔
پوپ فرانسس کا کہنا تھاکہ افغانستان میں امن واستحکام کیلئے دنیا بھر کے عیسائی روزہ رکھیں۔انہوں نے اپیل کی کہ عیسائی برادری افغانستان کے مستقبل کیلئے دعا اور عبادات کا بھی اہتمام کرے۔ پوپ فرانسس نے گزشتہ دنوں کابل ائیرپورٹ پر خودکش دھماکے میں ہونے والی اموات پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اس وقت ان تمام لوگوں کی مدد کریں جن کو ہماری ضرورت ہے۔