جائیداد کا تنازعہ ، سنگدل بیٹے نے باپ کو موت کے گھاٹ اتاردیا

جائیداد کا تنازعہ ، سنگدل بیٹے نے باپ کو موت کے گھاٹ اتاردیا
جائیداد کا تنازعہ ، سنگدل بیٹے نے باپ کو موت کے گھاٹ اتاردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان(ڈیلی پاکستان آن لائن )جائیداد کے تنازعہ کی رنجش پر ناخلف بیٹے نے چاقو کے پے در پے وار کرکے باپ کو موت کے گھاٹ اتاردیا، ملزم آلہ قتل سمیت فرار، پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لئے ورثاکے حوالے کردی۔

پولیس کے مطابق بستی ماچھیاں چک33/p کے رہائشی 20سالہ بد بخت ملزم سہیل احمد نے جائیداد کےتنازعہ کی رنجش پر  اپنےباپ ناظم حسین کوچاقو کےپےدرپےوار کرکےموت کے گھاٹ اتار دیااورخود آلہ قتل سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتول ناظم حسین کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاکے حوالے کردی جبکہ فرار ہوجانے والے سنگدل ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔