چودھری سرور کی سربراہی میں فلاحی تنظیموں کا ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان

چودھری سرور کی سربراہی میں فلاحی تنظیموں کا ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی سربراہی میں قائم گرینڈ اوورسیز کلب،فلاحی تنظیموں پر مشتمل پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک اور سرورفاونڈیشن نے 1 لاکھ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو راشن کی فراہمی اور ان کی امداد کیلئے ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان کردیا پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی،متاثرین کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سرورفاونڈیشن متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گی پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے سربراہ چوہدری محمدسرور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سرورفاؤنڈیشن سمیت پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میں شامل تمام تنظیمیں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہیں انکو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ جائیگا ہم نے پہلے مرحلے میں سیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ خاندانوں کو راشن کی فراہم کا آغاز کردیا ہے مگر اسکے بعد ہم پنجاب اور خیبر پختونخواہ سندھ اور بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں جہاں بھی سیلاب متاثرین ہیں انکی مدد کو جائیں گی  چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد سے زیادہ کچھ بھی ضروری نہیں افواج پاکستان سمیت دیگر ادارے جس طرح سیلاب متاثرین لی مدد کے لیے فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کو بھی ایک پیج پر آکر سیلاب متاثرین کے لیے کام کرنا ہوگا  چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے مخیر پاکستانی حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نیکی کے اس کام میں بھر پور حصہ لیں اس کے لیے سرورفاونڈیشن کی ویب سائٹ پر بینک اکانٹس سمیت تمام تفصیلات موجود ہیں۔
چودھری سرور 

مزید :

صفحہ آخر -