بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نااہلی کے معاملے پر اپیل کی جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

Aug 29, 2024 | 01:15 PM

اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نااہلی کے معاملے پر اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی گئی،بیرسٹر علی ظفر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل پر سماعت کررہا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ کارروائی آگے نہیں بڑھا پا رہا،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔

مزیدخبریں