پاک سری لنکا ون ڈے سیریز، بیٹنگ میں محمد حفیظ، باﺅلنگ میں جنید خان سرفہرست

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز، بیٹنگ میں محمد حفیظ، باﺅلنگ میں جنید خان سرفہرست

لاہور (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کے مابین یو اے ای میں ہونے والی پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں سب سے کامیاب بلے باز محمد حفیظ رہے۔ انہوں نے 5 میچوں کی 5 اننگز میں 149.33 کی اوسط سے 448 رنز بنائے جس میں 3 سنچریاں شامل ہیں۔ دوسرے نمبر پر بھی پاکستان کے احمد شہزاد رہے جنھوں نے 5 میچوں کی 5 اننگز میں 55.40 کی اوسط سے 277 رنز بنائے۔ تیسرے نمبر پر سری لنکا کے بلے باز دنیش چندیمل رہے جنھوں نے 5 میچوں کی 5 اننگز میں 48.75کی اوسط سے 195رنز بنائے۔ چوتھے نمبر پر دلشان رہے انہوں نے 5 میچوں کی 5 اننگز میں 36.40کی اوسط سے 182رنز بنائے ۔ باﺅلنگ میں پاکستان کے جنید خان پہلے نمبر پر رہے۔ انہوں نے 5 میچوں کی 5 اننگز میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے نمبر پر سعید اجمل رہے جنھوں نے5 میچوں کی 5 اننگز میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔ عمر گل تیسرے نمبر پر رہے اور انہوں نے تین میچوں کی تین اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی