پاکستان اور سری لنکا مےں پہلا ٹیسٹ کل سے ابوظہبی میں شروع ہوگا

پاکستان اور سری لنکا مےں پہلا ٹیسٹ کل سے ابوظہبی میں شروع ہوگا

بوظہبی (اے اےن اےن ) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تےن ٹےسٹ مےچز پر مشتمل سےرےز کا پہلا ٹےسٹ مےچ کل پےر سے ابوظہبی مےں شروع ہوگا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق ےہ مےچ دن 11 بجے جبکہ مقامی وقت کے مطابق ےہ مےچ صبح 10 بجے شروع ہوگا ۔ اس مےچ مےں قومی کرکٹ کی ٹےم کی قےادت مصباح الحق کرےں گے جبکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت انجیلومیتھوز کریںگے اس سے قبل دونوں ٹےموں کے درمیان دو ٹوئنٹی 20 اور 5 اےک روزہ مےچز پر مشتمل سےرےز بھی کھےلی گئی تھی۔ ٹوئنٹی 20 مےچز کی سےرےز اےک اےک سے برابر رہی جبکہ اےک روزہ سےرےز مےں پاکستان نے 3-2 سے کامےابی اپنے نام کی ۔ دونوں ٹےموں کے درمےان دوسرا ٹیسٹ میچ 8 سے 12 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جنوری تک کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی