ایلسٹرکک ٹیسٹ میں 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے کم عمر کرکٹر بن گئے

ایلسٹرکک ٹیسٹ میں 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے کم عمر کرکٹر بن گئے

میلبورن (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایلسٹرکک ٹیسٹ کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے کم عمر کرکٹر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف ایشز کے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں حاصل کیا۔ وہ انگلینڈ کے چھٹے بلے باز ہیں جنہوں نے 8 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ 29 سالہ کک 101 ٹیسٹ کی 181 اننگز میں 47 کی اوسط سے 8033 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 25 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا اننگز کا بہترین سکور 294 ہے۔ انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ میچوں میں زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں گراہم گوچ پہلے نمبر پر ہیں، انہوں نے 8900 رنز بنا رکھے ہیں، ایلک سٹیورٹ 8463 رنز کے ساتھ دوسرے، ڈیوڈ گاور 8231 رنز کے ساتھ تیسرے، کیون پیٹرسن 8172 رنز کے ساتھ چوتھے اور جیف بائیکاٹ 8114 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی