یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے بی۔ایس اپلائیڈ اکاﺅنٹنگ پروگرام کو9 پرچوں کی چھوٹ

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے بی۔ایس اپلائیڈ اکاﺅنٹنگ پروگرام کو9 پرچوں کی ...

لاہور(پ ر)اے سی سی اے نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے بی۔ایس اپلائڈ اکاﺅنٹنگ پروگرام کے گریجوایٹس کو 9پرچوں کی چھوٹ دے دی۔ یہ چھوٹ ڈگری کے نصاب اور امتحانات کی بنیاد پر دی گئی ہے ۔ ACCA دنیا بھر میں کسی بھی ڈگری یا پیشہ ورانہ تعلیمی پروگرام کو زیادہ سے زیادہ 9پرچوں کی چھوٹ دیتا ہے اور یو سی پی نے یہ چھوٹ حاصل کر لی ہے۔ یو سی پی کے بی۔ایس اپلائیڈ اکاﺅنٹنگ (BSAA)پروگرام کے طالب علموں کویہ سہولت فراہم کرنے کے لیے یو سی پی اور اے سی سی اے نے ”میمورینڈم آف انڈر سٹینڈنگ“ پر دستخط کر لیے ہیں۔ اس پروگرام کو اے۔ سی۔سی۔ اے ایکسیلریٹ پروگرام کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ یو سی پی اوراے سی سی اے کا خاص منصوبہ ہے، ےہ پروگرام یو سی پی کی طالب علموں کو ایک موقع فراہم کرے گا کہ وہ جلد از جلد اے سی سی اے کے ساتھ رجسٹر ہو جائیں اور فنانس میں اپنا مستقبل بنا سکیں۔

 ACCA کی ڈگری کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ماسٹرڈگری کے مساوی قرار دیاہے۔ مزید UCP پاکستان کی وہ پہلی یونیورسٹی ہے جس کو اس پروگرام کے تحت اتنی زیادہ چھوٹ ملی ہے۔ BSAA کے گریجویٹس کو ACCA کےF9سے F1 کے پرچوں کی چھوٹ ہے۔ جو کہ F1 اکاﺅنٹینٹ ان بزنسF2مینجمنٹ اکاﺅنٹنگ، F3 فنانشل اکاﺅنٹنگ F4 کارپوریٹ اینڈ بزنس لا،F5 پرفورمنس مینجمنٹ، F6 ٹیکسیشن، F7 فنانشل رپورٹنگ، F8 آڈٹ اینڈ انشورنس، F9 فنانشل مینجمنٹ ہے۔ BSAA پروگرام کی تکمیل پر طالب علم ACCA کے پروفیشنل سطح کے پرچے دے سکےں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی