نئے سال میں جرمن برآمدات میں ریکارڈ اضافے کی ا±میدہے:جرمن ایوان صنعت و تجارت

نئے سال میں جرمن برآمدات میں ریکارڈ اضافے کی ا±میدہے:جرمن ایوان صنعت و تجارت

برلن (آن لائن)جرمن معیشت نئے سال میں برآمدات کے ایک نئے ریکارڈ کی توقع کر رہی ہے۔ جرمن ایوان صنعت و تجارت کے اندازوں کے مطابق 2014 ئ میں جرمنی کی برآمدات کی مالیت 1.45ٹریلین یورو تک ہو سکتی ہے۔ سال 2013 ئ کے مقابلے میں برآمدات کی شرح میں یہ چار فیصد کا اضافہ ہوگا۔ جرمن ایوان صنعت و تجارت نے کہا ہے کہ اس طرح جرمنی میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس ادارے کے مینیجنگ ڈائریکٹر مارٹن وانس لیبن کے مطابق جرمنی میں کام کرنے والے ہر تیسرے شخص کا روزگار ایکسپورٹ کے شعبے سے منسلک ہے۔

مزید : کامرس