اپنے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاتی ہوں ‘ ماہ نور بلوچ

اپنے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاتی ہوں ‘ ماہ نور بلوچ

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ اگر میرا کیرئیر دیکھا جائے تو چھوٹی سکرین میری وجہ شہرت ہے تاہم ہمایوں سعید کی فلم میں کام کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ،حقیقی فنکار وہی ہوتا ہے جو اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنا جانتا ہو اور دیکھنے والے داد دینے پر مجبور ہو جائیں۔ ایک انٹرویو میں ماہ نور بلو چ نے کہا کہ مجھے مصنوعی چیزیں اچھی نہیں لگتیں اس لئے میں اپنے کردار کو بھی حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاتی ہوں ۔ میں نے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور بے شمار آفرز ہونے کے باوجود صرف معیاری کردار ادا کرنے کی حامی بھری ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمایوں سعید کی فلم میں کام کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ،مستقبل میں بھی اچھا کردار ملا تو ضرور سوچ بچا ر کروں گی ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ چھوٹی سکرین میری وجہ شہرت ہے اس لئے میری ترجیح بھی یہی ہے ۔ میری آج بھی یہی خواہش ہے کہ ایسا کردار مل جائے جسے لوگ میری نسبت مدتوں یاد رکھیں ۔

مزید : کلچر