سٹیج پرفارمرپریا خان کرکٹر محمد عرفان کی پرستار نکلیں
لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج پرفارمرپریا خان کرکٹر محمد عرفان کی پرستار نکلیں۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عرفان گزشتہ دنوں الفلاح تھیٹر میں ڈرامہ دیکھنے گئے تھے ڈرامہ کے وقفہ کے دوران جب قومی ہیرو بیک سٹیج پر پہنچے تو پریا خان نے انہیں بتایا کہ میں آپ کی بہت بڑی پرستار ہوں آپ نے ہمیشہ قومی ٹیم کی فتوہات میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔کرکٹ میرا پسندیدہ کھیل ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں پاکستانی ٹیم کا کوئی میچ نہ چھوڑوں فنّی مصروفیات کی بنا پر کچھ میچ دیکھ نہیں پاتی جس کا بے حد افسوس ہوتا ہے ۔یاد رہے کہ محمد عرفان کو سٹیج ڈرامے دیکھنے کا بہت شوق ہے اور وہ اکثر محفل اور الفلاح میں ڈرامہ دیکھنے کے لئے آتے رہتے ہیں۔