سینما انڈسٹری پاکستان کی بجائے بھارتی فلموں کو نمائش کیلئے ترجیح دیتی ہے‘جرار رضوی

سینما انڈسٹری پاکستان کی بجائے بھارتی فلموں کو نمائش کیلئے ترجیح دیتی ...

لاہور(آئی این پی) ہدایت کار جرار رضوی نے کہا ہے کہ پاکستانی سینما انڈسٹری پاکستان کی بجائے بھارتی فلموں کو نمائش کیلئے ترجیح دیتی ہے جس کی وجہ سے فلموں کی نمائش میں بھی مشکلات سامنے آ رہی ہیں اور درجنوں فلمیں ایسی ہیں جو سینموں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈبوں میں پڑی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں جرار رضوی نے کہا کہ پاکستانی سینما انڈسٹری کو یہاں کی فلموں نے ہی آباد کیا اور اب سینماﺅں کے مالکان جب ارب پتی ہو گئے ہیں تو اب وہ پاکستانی فلموں کو نمائش کیلئے جگہ ہی دینے کو تیار نہیں اور اگر خدا خدا کر کے کسی ایک فلم کو جگہ دے بھی دی جائے تو اس کا ایک سے زیادہ شو نہیں ہونے دیتے۔

مزید : کلچر