سادگی میں ہی حقیقی حسن پوشیدہ ہے،مون رفیق

سادگی میں ہی حقیقی حسن پوشیدہ ہے،مون رفیق

لاہور(فلم رپورٹر)فیشن انڈسٹری میں بہت جلد جگہ بنانے والی ڈریس ڈیزائنر مون رفیق نے”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سادگی میں حقیقی حسن پوشیدہ ہے۔میرے تیار کردہ ملبوسات روایات کی عکاسی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔مون رفیق نے کہا کہ اکثر لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ کو ڈیزائننگ کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ اور اداکاری بھی کرنی چاہیے لیکن میں یہ کہتی ہوں کہ انسان ایک وقت میں ایک ہی کام بہتر انداز سے انجام دے سکتا ہے۔دو کشتیوں میں پیر رکھنے والے بہت کم کامیاب ہوتے ہیں۔میری خواہش ہے کہ میں بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کروں۔ایک سوال کے جواب میں مون رفیق نے کہا کہ ہمارے بہت سارے فیشن ڈیزائنرز نے دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ہمارے فنکاروں خاص طور پر گلوکاروں نے دنیا میں ہر جگہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

مزید : کلچر